امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کا ہیلی کاپٹر تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i361121-امریکہ_کے_باوردی_دہشتگردوں_کا_ہیلی_کاپٹر_تباہ
امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کا ہیلی کاپٹر ایک آپریشن کے دوران فلپائن کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۴:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کا ہیلی کاپٹر تباہ

امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کا ہیلی کاپٹر ایک آپریشن کے دوران فلپائن کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک فوجی آپریشن کے دوران امریکی بحریہ کے دہشتگردوں کا ہیلی کاپٹر MH-60  فلپائن کے کھلے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پانچ میں سے تین اہلکاروں کی حالت نازک ہے جنہیں جاپانی ہیلی کاپٹر کی مدد سے اوکینوا میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ دیگر دو اہلکاروں کو امریکی بحری جہاز پر پہنچا دیا گیا ہے۔

امریکی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں حادثے کی وجہ سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے جب کہ یہ بھی واضح نہیں کہ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کس قسم کی فوجی کارروائی میں مصروف تھا۔