امریکہ میں کورونا سے 217 افراد ہلاک 14 ہزار متاثر
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i363572-امریکہ_میں_کورونا_سے_217_افراد_ہلاک_14_ہزار_متاثر
امریکہ میں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۵:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا سے 217 افراد ہلاک 14 ہزار متاثر

امریکہ میں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کی  وجہ سے اب تک 217 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ دو امریکی ارکان پارلیمنٹ سمیت 14 ہزار 340 افراد کے اس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد امریکا کینیڈا سرحد غیرضروری سفر کے لیے بند کردی گئی۔

امریکی ارکان کانگریس مک ایڈمز اور ماریو ڈائز بالارٹ بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ ایک درجن سے زائد ارکان کانگریس کو قرنطینہ میں جانا پڑگیا۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ میں شہریوں کی معاشی مدد کے لیے 100 ارب ڈالرکا ہنگامی پیکیج منظور کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 194 ممالک میں سے 178 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دنیا میں 9 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 2 لاکھ 20 ہزارافراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔