Mar ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • کورونا نے روسی ریفرنڈم کو ملتوی کرا دیا

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کورونا وائرس کے سبب ملک میں آئینی تبدیلی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ماسکو ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہےکہ 22 اپریل کو ہونے والے ریفرنڈم کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ صدر پوتین نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح لوگوں کی صحت، زندگی اور حفاظت ہے اس لئے ریفرنڈم کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کورونا کو لگام دینے کیلئے حکومتی پالیسی کا اعلان  کرتے ہوئے کہا  کہ ہرچند کورونا وائرس کے سبب ملک کی معیشت شدید دباؤ میں ہے لیکن اس کے باوجود وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے روس کے عوام آئندہ ایک ہفتہ کام نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا میں اب تک 21000 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اب تک دنیا میں کورونا وائرس کے 427940 پازیٹیو کیس سامنے آ چکے ہیں۔ اس فہرست میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کے ساتھ اٹلی آگے ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 7503 اموات ہو چکی ہیں۔

ٹیگس