Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال

دنیا بھر میں کورونا سے 22 ہزار 993 اموات ہوچکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 1 لاکھ 20 ہزار 983 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس نے اٹلی کے بعد اسپین میں بھی تباہی مچادی جہاں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 سو 55 مریض چل بسے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

فرانس میں 231 ہلاکتوں کے بعداموات 13 سو اکتیس ہو گئی ہے جب کہ پیرس سمیت مختلف شہروں میں سڑکوں اورعوامی مقامات کو جراثیم سےپاک کرنے کاسلسلہ  جاری ہے۔

روس میں کورونا کےباعث غیرضروری دکانوں، پارکس اور عوامی مقامات کو31 مارچ تک بند کردیا گیا۔ یورپ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 115 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 578 ہو گئی جبکہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 11 ہزار سے زائد ہو گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں جان بوجھ کر کھانسنا بھی جرم قرار دیدیا گیا، خود کو کورونا کا مریض ظاہر کر کے طبی عملے پر کھانسنے والے کو دو سال قید ہوگی۔

بیلجئیم میں  1298 نئے کرونا پازیٹیو کیسسز کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6235 تک پہنچ گئی ہے ۔

ٹیگس