امریکہ میں طیارہ تباہ، 2 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i364533-امریکہ_میں_طیارہ_تباہ_2_افراد_ہلاک
امریکہ میں طیارہ گرنے اور طیارے میں سوار افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں طیارہ تباہ، 2 افراد ہلاک

امریکہ میں طیارہ گرنے اور طیارے میں سوار افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد یارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا ۔

واضح رہے کہ امریکا میں چھوٹے طیاروں کے حادثات معمول بن گئے ہیں جن میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔