کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد امریکی ڈاکٹر کی زبانی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i365971-کورونا_سے_ہلاک_ہونے_والوں_کی_صحیح_تعداد_امریکی_ڈاکٹر_کی_زبانی
امریکہ کے الرجی اور متعدی امراض کے قومی ادارے کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا حکومت اعلان کر رہی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۷ Asia/Tehran
  • کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد امریکی ڈاکٹر کی زبانی

امریکہ کے الرجی اور متعدی امراض کے قومی ادارے کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا حکومت اعلان کر رہی ہے۔

امریکہ کے الرجی اور متعدی امراض کے قومی ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انٹونی فائوچی نے منگل کے روز امریکہ کی وزارت صحت کے اجلاس میں جو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوئی کہا کہ امریکہ خاص طورسے نیویارک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جسے طب کے شعبے میں ایک سنجیدہ چیلنج کا سامنا ہے، یوں دکھائی دیتا ہے کہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بتائے جانے والے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔

انٹونی فائوچی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں بہت سے ایسے مریض بھی ہیں جنہوں نے ہسپالوں اور ڈاکٹروں سے رجوع نہیں کیا اور گھر میں ہی اپنی جان گنوا دی اور اس قسم کے افراد کی تعداد، اموات کی جاری ہونے والی لسٹ میں شامل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 82 ہزار 555 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔