کورونا سے امریکہ میں بڑے پیمانے پر تباہی، 91 ہزار ہلاک
امریکہ بدستور کورونا سے ہلاکتوں کے اعتبار سے سر فہرست ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا اور ہلاک ہوئے ہیں۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں اب تک کورونا سے 90 ہزار 978 افراد ہلاک جبکہ 15 لاکھ 27 ہزار 664 افراد مبتلا ہو چکے ہیں ۔ امریکہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ، صنعتی پیداوار کی کمی نے سو سال کا رکارڈ توڑا
امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بہ نسبت بہت دیر سے کورونا ٹسٹنگ کا آغاز کیا اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹسٹ کٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔
امریکا میں کورونا کے بے قابو ہونے کے بعد سبھی ریاستوں میں، ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد انتہائی المناک صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا سے اموات میں وحشتناک اضافے نے مرنے والوں کی تدفین کے حوالے سے بھی بحرانی صورتحال پیدا کر دی ہے اور مقامی انتظامیہ اور حکام جنازوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔