May ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۲ Asia/Tehran
  • جنوبی امریکہ کورونا وائرس کا نیا مرکز

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی امریکہ دنیا میں کورونا وائرس پھیلنے کا مرکز بن چکا ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی حالات کے سینئر اسپیشلسٹ مائیک رایان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی امریکہ، کورونا وائرس پھیلنے کا نیا مرکز بن چکا ہے اور جنوبی امریکہ میں کورونا وائرس کا سب سے زیادہ پھیلاؤ برازیل میں ہے۔
عالمی ادارۂ صحت نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ بعض افریقی ممالک میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد قدرے کم ہے تاہم شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اس بیان کے مطابق افریقہ میں اس وقت کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے ۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس اس وقت تمام افریقی ممالک میں پھیل چکا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس وسیع و عریض بر اعظم میں اب تک تین ہزار ایک سو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

ٹیگس