امریکہ میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری, ایک لاکھ 38 ہزار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i369094-امریکہ_میں_کورونا_کی_تباہ_کاریاں_جاری_ایک_لاکھ_38_ہزار_ہلاک
امریکہ میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۴:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری, ایک لاکھ 38 ہزار ہلاک

امریکہ میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے مقابلے میں صدر ٹرمپ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیز اضافہ بدستور جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 لاکھ 13 ہزار 995 ہو گئی ہے کہ جن میں سے اب تک ایک لاکھ 37 ہزار 782 افراد ہلاک ہوئے۔

 قبل ازیں امریکی مرکز برائے متعدی امراض کے سربراہ انتھونی فوچی نے کورونا کی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں روزانہ چالیس ہزار سے زائد لوگ کورونا میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکہ میں کورونا کے مریضوں میں اضافے کی رفتار ایک لاکھ افراد یومیہ تک پہنچ جائے تو اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں۔

انتھونی فوچی نے امریکہ میں کورونا کے آغاز کے بعد پیش گوئی کی تھی کہ یہ وائرس ایک لاکھ امریکیوں کی قربانی لے گا اور بیس لاکھ لوگ اس میں مبتلا ہوں گے۔ اگرچہ اس وقت ان کی اس پیشگوئی پر منفی ردعمل ظاہر کیا گیا تھا لیکن موجودہ صورتحال، اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہوگئی ہے۔

امریکہ کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور صورتحال میں بہتری کے فوری آثار دکھائی نہیں دے رہے ۔

کئے جانے والے ایک سروے نتائج سے بھی پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے نصف سے زائد عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کئے جانے میں امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہیں۔ اسی طرح ان سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے 70 فیصد عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی ریاستوں کے گورنروں پر ٹرمپ سے کہیں زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو بھی موقع مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ