Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف ٹرمپ کی پالیسی سے امریکہ گوشہ نشینی کا شکار

امریکی سینٹ کے ایک مشیر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں نے واشنگٹن کو گوشہ نشیں کر دیا ہے۔

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کے عالمی امور کے مشیر متیو داس نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں نے امریکہ کو گوشہ نشین کر لیا ہے اور اب نئے کنزرویٹوز کی پالیسیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ جوہری معاہدے سے نکلنے اور ایران پر دباو بڑھانے کے ساتھ ہم ایران کو ایک اچھے معاہدے کیلئے مذاکرات کی میز تک لا سکیں گے۔ تاہم امریکی صدر کے اس بیان اور وعدے کو اب 2 سال  کا وقت ہو گیا ہے لیکن وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے اور اسی وجہ سے نومبر کے مہینے میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران انہیں کڑی نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو بھی موقع مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ

ٹیگس