امریکہ کے جنگی بحری بیڑے میں دھماکہ ۔ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i369102-امریکہ_کے_جنگی_بحری_بیڑے_میں_دھماکہ_ویڈیو
امریکہ کی جنوب مغربی بندرگاہ سین ڈیگو بندرگاہ پر امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جنگی بحری بیڑے یو ایس ایس بونہوم ریچارڈ میں کئی دھماکوں کی آواز سنی گئی جس کے بعد جہاز میں زبردست آگ بھڑک اٹھی اور بڑی مقدار میں دھواں آسمان کی طرف بلند ہوا۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے کے وقت ڈیڑھ سو سے زائد افراد بیڑے پر موجود تھے جن میں سے کم از کم اکیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ آگ بجھانے کی کاروائی ابھی جاری ہے۔ دھماکے کی اصل وجہ کیا رہی، اس حوالے سے اب تک کوئی خبر منظر عام پر نہیں آئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۱ Asia/Tehran