صیہونی ٹولے کی دو آبی تنصیبات پر سائبر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i369334-صیہونی_ٹولے_کی_دو_آبی_تنصیبات_پر_سائبر_حملہ
صیہونی حکومت کی دو آبی تنصیبات کو ابھی حال ہی میں سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  • صیہونی ٹولے کی دو آبی تنصیبات پر سائبر حملہ

صیہونی حکومت کی دو آبی تنصیبات کو ابھی حال ہی میں سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صیہونی اخبار یدیعوت احارانوت نے جمعہ کو اسرائیلی آبی تنصیبات پر حملے کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ الجلیل الاعلی واٹر پمپ اور مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے کی تنصیبات کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صیہونی حکومت کے واٹر کارپوریشن نے بھی آبی تنصیبات پر سائبر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔

 تقریبا تین مہینے پہلے بھی صیہونی ذرائع نے ایسی ہی ایک کارروائی میں مقبوضہ فلسطین میں پینے کے پانی کی تنصیبات پر سائبر حملے  کی خبر دی تھی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne