امریکہ میں فائرنگ 29 افراد ہلاک 47 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i370980-امریکہ_میں_فائرنگ_29_افراد_ہلاک_47_زخمی
امریکہ کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں 29 افراد ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ 29 افراد ہلاک 47 زخمی

امریکہ کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں 29 افراد ہلاک ہو گئے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مسلح تشدد کے اعداد و شمار کا اندراج کرنے والے ادارے کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوگئے۔

امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔ امریکہ میں لوگوں کے پاس تقریبا دوسو ستر سے تین سو ملین تک آتشیں ہتھیار موجود ہیں اور یوں تقریبا ہر شخص کے پاس ایک ہتھیار پایا جاتا ہے۔ امریکہ کی شہری حقوق کی حامی تنظیموں کی اپیلوں کے باوجود اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی بنا پر اب تک کوئی بھی امریکی حکومت، ہتھیاروں کی فروخت کے سلسلے میں کوئی قانون وضع نہیں کر سکی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg