امریکی شہر پورٹ لینڈ کے حالات بگڑے، فوج بھیجنے کا فیصلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i371428-امریکی_شہر_پورٹ_لینڈ_کے_حالات_بگڑے_فوج_بھیجنے_کا_فیصلہ
امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی سرکوبی کے لئے ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں نیشنل گارڈ کے دستوں کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۱:۲۶ Asia/Tehran

امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی سرکوبی کے لئے ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں نیشنل گارڈ کے دستوں کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہاں فیڈرل اداروں اور عدلیہ کی عمارتوں کی حفاظت کے لئے فیڈرل پولیس کی بہت کم نفری کو تعینات کیا گیا ہے تاہم اگر کوئی ریاست یا شہری انتظامیہ شورش کو دبانے کے لئے مدد کی درخواست کرے گی تو نیشنل گارڈ کے دستے فورا اقدام کریں گے۔

امریکا میں پورٹ لینڈ کو شورش زدہ قرار دیا جا چکا ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نسل پرستی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو کچلنے کے لئے مختلف شہروں میں فیڈرل پولیس تعینات کردی ہے۔