پہلے گلا دبایا اور اب سائیکل ہی چڑھا دی+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i373228-پہلے_گلا_دبایا_اور_اب_سائیکل_ہی_چڑھا_دی_ویڈیو
امریکی شہر سیاٹل کی پولیس نے نسلی امتیاز اور پولیس کے تشدد کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شامل لوگوں میں ایک شخص پر سائیکل چڑھا دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran

امریکی شہر سیاٹل کی پولیس نے نسلی امتیاز اور پولیس کے تشدد کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شامل لوگوں میں ایک شخص پر سائیکل چڑھا دی۔

امریکی پولیس کے اس وحشی اقدام کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور صارفین نے اپنے غم و غصے کا جم کر اظہار کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس اہلکار نے سیاٹل میں نسلی امتیاز اور پولیس کے تشدد کےخلاف مظاہرے جاری تھے کہ تبھی مظاہرے میں شامل ایک شخص زمین پر گر گیا اور وحشی پولیس اہلکار نے اس پر اپنی سائیکل چڑھا دی۔

جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، سوشل میڈیا کے صارفین کا غم و غصہ عروج پر پہنچ گیا۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

شدید عوامی رد عمل کے بعد سیاٹل پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

روسی خبررساں ایجنسی اسپوتنک نے رپورٹ دی ہے کہ سیاٹل پولیس کے ادارے نے جمعرات کو اعلان کیا کہ مذکورہ پولیس اہلکار کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔