امریکہ کے آئندہ انتخابات سب سے زیادہ دھاندلی والے ہوں گے، ٹرمپ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i373852-امریکہ_کے_آئندہ_انتخابات_سب_سے_زیادہ_دھاندلی_والے_ہوں_گے_ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ صدارتی انتخابات ملک کی تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی والے اور بدترین انتخابات ہوں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کے آئندہ انتخابات سب سے زیادہ دھاندلی والے ہوں گے، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ صدارتی انتخابات ملک کی تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی والے اور بدترین انتخابات ہوں گے۔

  امریکی صدر ٹرمپ نے، جو آئندہ صدارتی انتخابات میں مسلسل دھاندلی ہونے کا دعوی کررہے ہیں، ایک بار پھر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہزاروں امریکیوں کو انتخابات میں ووٹنگ کے لئے درست فارم موصول نہیں ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شہر لاس اینجلیس میں دو ہزار ووٹروں کو ناقص فارم ملے ہیں۔

امریکی صدر نے اس سے قبل بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ انتخابات کی شفافیت کا یقینی ہونا ضروری ہے مگر وہ نہیں سمجھتے کہ انتخابات شفاف ہوں گے اور یہ کہ ڈیموکریٹس انتخابی عمل میں چھیڑ چھاڑ کررہے ہیں ۔

ٹرمپ نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کا خطرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور مجھے صرف دھاندلی سے ہی ہرایا جا سکتا ہے ورنہ  مجھے کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

واضح رہے کہ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے مسئلے پر امریکہ کے ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان اختلاف بدستور جاری ہے۔