جنگ بندی کے باوجود، آذربائیجان اور آرمینیا میں جھڑپیں جاری+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i374168-جنگ_بندی_کے_باوجود_آذربائیجان_اور_آرمینیا_میں_جھڑپیں_جاری_ویڈیو
جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 10 اکتبوبر کو جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق ہوا تھا تاہم دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۲:۴۴ Asia/Tehran

جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 10 اکتبوبر کو جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق ہوا تھا تاہم دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ اور جھڑپوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

جنگ بندی کے مذاکرات میں ثالث کا کردار روس نے ادا کیا تھا جس کے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ دونوں فریقین نے انسانی بنیادوں پر 10 اکتوبر کو 12 بجے سے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب جمہوریہ آذربائیجان نے دعوی کیا ہے کہ اس نے دو ہفتے کی جنگ کے بعد آرمینیا کے زیر قبضہ متنازع علاقے ناگورنو-قرہ باغ میں واقع ہادروت شہر آزاد کرا لیا ہے۔ حال ہیں اس متنازع علاقے سے رپورٹنگ کرنے والے کچھ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کے اس دعوے کے باوجود، شہر کا کچھ حصہ ابھی بھی باکو کے قبضے میں نہیں ہے۔