Dec ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۰ Asia/Tehran
  • وائٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد امریکی صدر کی جگہ جیل ہے: ٹرمپ کی بھتیجی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی نے انھیں مجرم، بے رحم اور غدار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد ٹرمپ کی جگہ جیل ہے۔

میری ٹرمپ نے اے پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد مقدمہ چلایا جانا چاہیے تاکہ امریکہ کو ان سے بھی برے صدر کو اقتدار میں پہنچتے ہوئے نہ دیکھنا پڑے۔ انھوں نے ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہ کیے جانے اور انتخابی نتائج میں دھاندلی کیے جانے کے الزام کے بارے میں کہا کہ ٹرمپ کا یہ رویہ ان کی شخصیت کے عین مطابق ہے کیونکہ وہ کبھی بھی قانونی طور پر فتح حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ میں تین نومبر کو صدارتی انتخابات ہوئے تھے جن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائيڈن منتخب ہوئے لیکن موجودہ صدر اور ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئي ہے۔

ٹیگس