علاقے کے حالات کشیدہ، صیہونی فوج الرٹ
Dec ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں کشیدگی کی وجہ سے مغربی کنارے پر فوج نے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان نے منگل کی شام مغربی کنارے پر فوجی دستوں کو مضبوط کرنے کی اطلاع دی ہے۔
صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدید کشیدگی کی وجہ سے فوج نے اپنی یونٹوں کو مغربی کنارے پر مضبوط کر دیا ہے اور علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
اس صیہونی عہدے دار کا کہنا ہے کہ یہ معمول کا عمل ہے اور اسرائیلی فوج حالات کے پیش نظر ایسے فیصلے کرتی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی تمام چھٹیاں اگلی اطلاع تک منسوخ کر دی گئیں ہیں۔
ٹیگس