Jan ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، سبھی مسافر جاں بحق

انڈونیشیا کا لاپتہ ہونے والا مسافر طیارہ سمندر میں گر گر تباہ ہو گیا ہے۔

جکارتا سے ہمارے نمائندے کے مطابق انڈونیشیا کی نجی ایئر لائن کا مسافر طیارہ جکارتا کے  سوئیکارنو  ایئر پورٹ سے پرواز کرنے کے چار منٹ بعد ہی مدار سے خارج اور کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منطقع ہو گیا تھا۔

اب حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے کا ملبہ بحرالکاہل میں جزیرہ لاکان کے قریب سمندر  میں دیکھا گیا اور خدشہ اس بات کا ہے کہ اس میں سوار تمام مسافرمارے گئے ہوں۔ بدقسمت طیارہ  جکارتا سے پونتیاناک جا رہا  تھا اور اس میں عملے کے افراد سمیت تقریبا ساٹھ افراد  سوار تھے۔

فوری طور پر حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا  گیا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

ٹیگس