نتن یاہو کے خلاف عجیب و غریب انداز میں مظاہرے+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i379967-نتن_یاہو_کے_خلاف_عجیب_و_غریب_انداز_میں_مظاہرے_ویڈیو
مقبوضہ فلسطین میں نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا دائرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۴:۵۸ Asia/Tehran

مقبوضہ فلسطین میں نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا دائرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

نتن یاہو کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر جمے ہوئے اور ان کا کہنا ہے کہ نتن یاہو کو برخاست کئے جانے تک وہ مظاہرے کرتے رہیں گے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ہتھکڑی پہن رکھی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ ہم متحد ہیں ایسے ہی ہتھکڑی نتن یاہو کو لگنی چاہئے۔ 

مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ کئی مہینوں سے بنیامین نتن یاہو کی مالی بدعنوانی اور کورونا کی روک تھام میں ان کی ناقص و کمزور کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ نتن یاہو پہلے صیہونی وزیراعظم ہیں جنھیں عدالتی جانچ کا سامنا ہے ۔ اخلاقی بے راہ روی اور مالی بدعنوانی صیہونی حکام میں بھرپور طریقے سے رائج ہیں۔