مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں گلائیڈر کا مشکوک حادثہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i381047-مقبوضہ_فلسطین_کے_شمالی_علاقے_میں_گلائیڈر_کا_مشکوک_حادثہ
مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں بظاہر ایک گلائیڈر کے گرنے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں گلائیڈر کا مشکوک حادثہ

مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں بظاہر ایک گلائیڈر کے گرنے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔

فلسطینی ذرائع نے صیہونی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شمالی مقبوضہ علاقے میں ایک اڑتی ہوئی شی کے گرنے کے باعث دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صیہونی ٹی وی چینل نے بھی شمالی فلسطین کے علاقے العفولہ کے قریب کھیتوں میں ایک اڑتی ہوئی شی کے سقوط کے سبب دو افراد کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس مشکوک واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہيں۔

ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ  اس گلائیڈر کی نوعیت فوجی ہے یا غیر فوجی، تاہم صیہونی فورس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔