ایکواڈور کی 3 جیلوں میں فسادات 67 قیدی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i381670-ایکواڈور_کی_3_جیلوں_میں_فسادات_67_قیدی_ہلاک
ایکواڈور کی 3 جیلوں میں ہونے والے فسادات کے نتیجے میں اب تک 67 قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
  • ایکواڈور کی 3 جیلوں میں فسادات 67 قیدی ہلاک

ایکواڈور کی 3 جیلوں میں ہونے والے فسادات کے نتیجے میں اب تک 67 قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکواڈور کی 3 جیلوں میں مخالف گروہوں کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی اور جیل سے فرار کی کوشش کے نتیجے میں 67 قیدی مارے گئے ہیں۔

ایکواڈور کے ڈائریکٹر جیل کے مطابق ایکواڈور کے شہروں کوئنکا(Cuenca) ، گویاقوئیل (Guayaquil) اور لاٹاکنگا (Latacunga) کی جیلوں میں  ہونے والے ان فسادات پر 800 پولیس اہلکاروں کی مدد سے قابو پایا گیا۔

واضح رہے کہ ایکواڈور میں 50 جیل ہیں جن میں 38 ہزار قیدی ہیں۔