انتہا پسند امریکی سفید فاموں کے مظاہرے ، پورے امریکا میں سیکورٹی الرٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i384244-انتہا_پسند_امریکی_سفید_فاموں_کے_مظاہرے_پورے_امریکا_میں_سیکورٹی_الرٹ
سفید فاموں کی برتری کے حامی انتہا پسند گروہوں کی جانب سے مظاہروں کے اعلان کے بعد امریکی سیکورٹی اداروں کو پوری طرح سے چوکس رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • انتہا پسند امریکی سفید فاموں کے مظاہرے ، پورے امریکا میں سیکورٹی الرٹ

سفید فاموں کی برتری کے حامی انتہا پسند گروہوں کی جانب سے مظاہروں کے اعلان کے بعد امریکی سیکورٹی اداروں کو پوری طرح سے چوکس رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے-

امریکی جریدے فوربس کے مطابق انتہا پسند گروہوں نے سفید فاموں کی زندگی اہم ہے کہ سلوگن کے ساتھ اتوار کے روز مختلف شہروں میں مظاہروں کا اعلان کررکھا ہے ٹرمپ کی ناکامی کے بعد امریکی کانگریس کی عمارت پر حملہ کرنے والے گروپ پراؤڈ بوائز اور نسل پرست تنظیم کوکلاکس کلان نے بھی آج ہونے والے مظاہروں کی بھرپور حمایت کی ہے۔

کوکلاکس کلان نے اپنے حامیوں کو اتوار کے روز ہافنگٹن کے ساحل پر جمع ہونے کی کال دی ہے جبکہ شمالی کیرولائنا کے شہر رالی اور اوہائیو کے شہر کولمبس میں مختلف نسل پرست گروہوں نے مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے۔

مذکورہ ریاستوں میں پولیس کو پوری طرح چوکس رہنے اور انتہا پسند گروہوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مظاہروں کے پیش نظر مختلف شہروں میں اضافی سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔