نائیجیریا میں فوجی طیارہ تباہ ، آرمی چیف سمیت اعلی فوجی اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i386584-نائیجیریا_میں_فوجی_طیارہ_تباہ_آرمی_چیف_سمیت_اعلی_فوجی_اہلکار_ہلاک
نائیجیریا میں فوجی طیارہ گرنے سے فوج کے آرمی چیف سمیت 7 اعلی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۰ Asia/Tehran
  • نائیجیریا میں فوجی طیارہ تباہ ، آرمی چیف سمیت اعلی فوجی اہلکار ہلاک

نائیجیریا میں فوجی طیارہ گرنے سے فوج کے آرمی چیف سمیت 7 اعلی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوجی طیارہ نائیجیریا کے شمالی  صوبے کادونا میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں آرمی چیف ابراہیم آتا ہیرو اور ان کے ساتھ طیارے میں سوار دیگر 7 افراد بھی ہلاک ہوئے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ کل رات بین الاقوامی ایر پورٹ کادونا میں پیش آیا۔

نائیجیریا کی ایر فورس کے انفارمیشن کے ڈائریکپٹر ایڈورڈ گابکویٹ نے کہا ہے کہ ابھی تک حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔