امریکہ؛ مسافر طیارہ تباہ سبھی 7 مسافر ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i387052-امریکہ_مسافر_طیارہ_تباہ_سبھی_7_مسافر_ہلاک
امریکی ریاست ٹینیسی کی جھیل میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس طیارے میں سوار سبھی افراد ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • امریکہ؛ مسافر طیارہ تباہ سبھی 7 مسافر ہلاک

امریکی ریاست ٹینیسی کی جھیل میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس طیارے میں سوار سبھی افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق سسنا سی پانچ سو ایک قسم کا یہ چھوٹا طیارہ ریاست ٹینیسی کے اطراف میں واقع شہر اسمیرنا کے ایرپورٹ سے اڑا تھا جو مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے پرسی پرسٹ جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکہ کے محکمۂ سول ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ لاشیں تلاش کرنے کی کوشش کامیاب نہیں رہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ طیارے میں سوار سبھی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل بھی ریاست فلوریڈا کے شمال مشرق میں واقع کلی کانٹی علاقے کے محکمۂ پولیس نے ایک موٹر کا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے اور اس میں سوار تین افراد کے ہلاک ہونے کی خبر دی تھی۔