فلپائن میں فوجی طیارہ تباہ، ہلاکتیں 45 ہو گئیں
Jul ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
فلپائن کی مسلح افواج کے بیان کے مطابق اس ملک کا ایک فوجی طیارہ جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ اس طیارے میں 92 افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر فوجی تھے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی پورٹ کے مطابق سی ون تھرٹی (سی۱۳۰) فوجی طیارے نے فلپائن کے وقت کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے جبکہ تہران کے وقت کے مطابق صبح 8 بجے اس ملک کے جنوبی صوبے سولو سے اڑان بھری اور صوبہ سولو کے جولو جزیرے میں لینڈنگ کے موقع پر حادثے کا شکار ہوا۔ فوجی طیارے سے اب تک 45 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ درجنوں زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
فلپائن کی وزارت دفاع کے مطابق حادثہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ سی ون تھرٹی طیارہ ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے مس کر گیا تھا اور گِر کر تباہ ہوگیا۔