Jul ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • سویڈن میں طیارے کو حادثہ،9 ہلاک

سویڈن میں پیراشوٹر کے مخصوص طیارے کے حادثے میں 8 مہم جو اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 سوئیڈن کے شہر "اوریبرو" کے قریب ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار افراد پیرا شوٹر تھے، جو تمام کے تمام مارے گئے۔

پیرا شوٹ جمپنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا یہ طیارہ پرواز کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہوا ہے۔ مقامی پولیس ترجمان لارس ہیڈلین نے کہا ہے کہ طیارے میں ایک پائلٹ اور8 پیراشوٹر سوار تھے اور سبھی مارے گئے۔

ہیڈلین نے واقعے کو حادثہ قرار دیا۔ مقامی ذرائع نے طیارے کے انجن میں خرابی کا احتمال ظاہر کیا ہے۔

ٹیگس