صدرِ ایران کا دورۂ پاکستان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453180-صدرِ_ایران_کا_دورۂ_پاکستان
ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان منگل کے روز پاکستان جائیں گے۔
(last modified 2026-06-22T14:23:07+00:00 )
Jun ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • صدرِ ایران کا دورۂ پاکستان

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان منگل کے روز پاکستان جائیں گے۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی صدارتی دفتر کے شعبۂ رابطہ عامہ کے سربراہ حبیب اللہ عباسی نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان منگل کے روز پاکستان جا رہے ہیں۔

ایرانی حکام کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق، صدر ڈاکٹر پزشکیان کے اس دورے کا مقصد امریکہ ایران ثالثی کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہنا ہے۔ باہمی تعلقات میں فروغ لانا بھی ڈاکٹر پزشکیان کے دورۂ پاکستان کے مقاصد میں شامل ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر دونوں ملکوں کے معاشی تعاون نیز باہمی روابط کو بہتر بنانے کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel