ٹوکیو میٹرو میں چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i390968-ٹوکیو_میٹرو_میں_چاقو_سے_حملہ_10_افراد_زخمی
ٹوکیو میں جہاں اولمپک کھیل ہو رہے ہیں اور پوری دنیا کی نگاہیں اولمپک سٹی پر جمی ہوئی ہیں وہیں ٹوکیو کے جنوب مغربی شہر کے نواحی علاقے کی ایک میٹرو ٹرین پر چاقو بردار شخص نے حملہ کر دیا جس میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۵:۵۳ Asia/Tehran

ٹوکیو میں جہاں اولمپک کھیل ہو رہے ہیں اور پوری دنیا کی نگاہیں اولمپک سٹی پر جمی ہوئی ہیں وہیں ٹوکیو کے جنوب مغربی شہر کے نواحی علاقے کی ایک میٹرو ٹرین پر چاقو بردار شخص نے حملہ کر دیا جس میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

جاپان کی پولیس نے حملہ آور شخص کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی ہے۔

اس واقعے کے فورا بعد دو اسٹیشنوں کے درمیان ٹرین روک دی گئی اور مطلوبہ شخص ٹرین سے کود کر فرار ہو گیا۔ خبروں میں بتایا گیا کہ ملزم فرار ہوتے وقت اپنا موبائیل فون اور ہتھیار چھوڑ گیا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔