امریکہ میں کورونا کا قہر، آئی سی یو وارڈ مریضوں سے بھر گئے
Aug ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۰ Asia/Tehran
امریکہ میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا اور اسپتالوں میں جگہ کم پڑتی جارہی ہے۔
سی این این کے مطابق کورونا کے مریضوں میں اضافے کی وجہ سے ملک کے بیشتر اسپتالوں کے آئی سی یو وارڈ مریضوں سے بھر چکے ہیں۔
الاباما اور می سیسی پی کے اسپتالوں میں گنجائش سے زیادہ مریضوں کو داخل کیا جاچکا ہے اور نئے مریضوں کے لیے جگہ باقی نہیں بچی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک کی کئی دیگر ریاستوں میں بھی آئی سی یو وارڈ تیزی کے ساتھ بھرتے جارہے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ می سیسی پی کے ایک اسپتال نے اپنی پارکنگ یارڈ کو عارضی اسپتال میں تبدیل کردیا ہے تاکہ آنے والے مریضوں کو داخل کیا جاسکے۔