Feb ۱۱, ۲۰۲۶ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکی شہر نیویارک میں سخت سردی کے باعث درجنوں شہری ہلاک

امریکی شہر نیویارک میں سخت سردی کے باعث درجنوں شہریوں کے ہلاک ہونے کی خبریں ہیں۔

سحرنیوز/دنیا:    نیویارک کے میئر "زہران ممدانی" نے اعلان کیا کہ شدید سردی کی وجہ سے نیویارک شہر میں اب تک کم از کم اٹھارہ افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ نیویارک کے میئر نے مزید کہا کہ گزشتہ ویکینڈ کی شدید سردی کی لہر کے دوران نیویارک شہر میں کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے، اور جمعہ سے اب تک ایک اور موت کی اطلاع ملی ہے۔ میمدانی نے صحافیوں کو بتایا کہ شہر کی سڑکوں پر ایک اور نیویارکر سخت سردی کی نذر ہو گیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

 نیویارک کے میئر نے مزید کہا کہ ہر شخص کی موت ایک المیہ ہے، اور ہم سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ نیویارک کے میئر کے مطابق شدید سردی کے دوران چودہ سو افراد کو پناہ گاہوں اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔یاد رہے ایک ایسے عالم میں جب نیویارک میں امریکی شہری سردی سے ہلاک ہورہے ہیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے خلاف انتہائی مہنگی جنگوں میں اپنے آپ کو الجھا رہا ہے۔

 

ٹیگس