حیفا کی بندرگاہ کے قریب پیٹروکیمیکل انڈسٹری میں دھماکہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i391610-حیفا_کی_بندرگاہ_کے_قریب_پیٹروکیمیکل_انڈسٹری_میں_دھماکہ
حیفا میں اسرائیل کے ایک صنعتی علاقے میں دھماکے کی خبریں موصول ہوئي ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۳ Asia/Tehran
  • حیفا کی بندرگاہ کے قریب پیٹروکیمیکل انڈسٹری میں دھماکہ

حیفا میں اسرائیل کے ایک صنعتی علاقے میں دھماکے کی خبریں موصول ہوئي ہیں

اسرائیل کے فوجی ریڈیو نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حیفا کی بندرگاہ  پر واقع ایک پیٹروکیمکل انڈسٹری میں دھماکے کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

 یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اس سے چند گھنٹے پہلے صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج کے نیول بیس میں کھڑے ایک بحری جہاز میں آگ لگ گئی ہے۔ اسرائيلی جہاز میں آگ لگنے کے باعث ایک صیہونی فوجی کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔