امریکی صدر کو جھپکی آ گئی
امریکی صدر کو اسرائیل کے وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران اونگھ آ گئی جس کی وجہ سے اسرائیلی وزیر اعظم حیران و پریشان ہو گئے اور انکو بھی خاصی سبکی اٹھانی پڑ گئی۔۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے ہونے والی ملاقات کے دوران جو تقریبا 25 منٹ تک جاری رہی امریکی صدر کو جھپکی آ گئی۔ امریکی صدر کی جھپکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور لوگ جو بائیڈن کا مذاق اڑا رہے ہیں کہ یہ ہے نام نہاد سپر پاور کے صدر جو سرکاری طور پر ہونے والی ملاقات میں بھی اپنی نیند پر کنٹرول نہیں کر سکے۔
گمان کیا جا رہا ہے کہ اس موقع پر صیہونی وزیر اعظم کو بھی اپنی صحیح حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہوگا۔