فرانس میں نائن الیون کا خوف+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i392936-فرانس_میں_نائن_الیون_کا_خوف_ویڈیو
فرانس میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک مسافر بردار طیارے کو جنگی طیاروں نے اسکورٹ کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۲ Asia/Tehran

فرانس میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک مسافر بردار طیارے کو جنگی طیاروں نے اسکورٹ کیا۔

اس منظر کو دیکھنے کے بعد فرانس کے عوام خوفزدہ ہوگئے اور ان کے ذہن میں 11 ستمبر کا واقعہ گھومنے لگا۔

پیرس سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز فرانس کے ایک ایئربس طیارے کو جب جنگی طیاروں نے اسکورٹ کیا تو پورے فرانس میں  خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔

فرانس کی فوج کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک فوجی مشق تھی لیکن عوام میں کافی غم و غصہ دیکھنے کو ملا اور انہوں نے سوچا کہ طیارے کو ہائی جیک کر لیا گیا ہے۔