ٹرمپ نے اسرائیل کے حوالے سے خفیہ راز سے پردہ اٹھا لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i395577-ٹرمپ_نے_اسرائیل_کے_حوالے_سے_خفیہ_راز_سے_پردہ_اٹھا_لیا
سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اس راز سے پردہ اٹھا لیا کا ماضی میں امریکی کانگریس پر اسرائیل کا کنٹرول تھا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۶:۲۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے اسرائیل کے حوالے سے خفیہ راز سے پردہ اٹھا لیا

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اس راز سے پردہ اٹھا لیا کا ماضی میں امریکی کانگریس پر اسرائیل کا کنٹرول تھا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ 10 سے 15 سال قبل تک امریکی کانگریس پر اسرائیل کا کنٹرول تھا تاہم اب ایسا نہیں ہے۔

سابق امریکی صدر نے یہ بیان ایسے میں دیا ہے کہ ان کے دور حکومت میں اسرائیل نوازی اپنے انتہا کو پہنچ چکی تھی اور اسرائیل کی ہر سطح پر حمایت کی جا رہی تھی۔

ٹرمپ نے اپنے دور حکومت میں صیہونیوں کو خوش کرنے کیلئے مقبوضہ جولان پر اسرائیل کے قبضے کو سرکاری طور پر تسلیم کیا، امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا اور اسرائیل کے اس وقت کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے کہنے پر جوہری معاہدے سے نکل گیا۔