ایران چین اور روس برطانیہ کیلئے خطرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i397093-ایران_چین_اور_روس_برطانیہ_کیلئے_خطرہ
برطانیہ کی جاسوسی کی تنظیم ایم آئی 6 کے ڈائریکٹر نے ایران، روس اور چین کے خلاف نیا شوشہ چھوڑا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۶:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران چین اور روس برطانیہ کیلئے خطرہ

برطانیہ کی جاسوسی کی تنظیم ایم آئی 6 کے ڈائریکٹر نے ایران، روس اور چین کے خلاف نیا شوشہ چھوڑا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بد نام زمانہ برطانیہ کی جاسوسی کی تنظیم ایم آئی 6  کے ڈائریکٹر "رچرڈ  مور" Richard Moore، نے منگل کے روز دعوی کیا کہ ایران، روس اور چین برطانیہ کے خلاف خطرات پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

جاسوسی کی تنظیم ایم آئی 6  کے ڈائریکٹر نے اسی طرح دعوی کیا کہ ایران، روس اور چین اور اسی طرح دہشتگردی ایسے 4 سکیورٹی موضاعات ہیں جن کا ایم آئی 6  کو سامنا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ چین، برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جاسوسی کرتا ہے۔ جبکہ ایران ہمسایہ ملکوں کے امور میں مداخلت کرتا ہے اور روس سائبر حملوں کی کوشش کرتا ہے۔