Dec ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • سال 2021 کا آخری سورج گرہن آج

رواں سال کا آخری سورج گرہن آج ہوگا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2021 کے آخری سورج گرہن کا آغاز ایران کے وقت کے مطابق صبح  11 بجکر 3 منٹ پر شروع ہوگا اور سورج گرہن کا اختتام دوپہر 3 بجے کے بعد ہوگا۔ آج کا یہ سورج گرہن ایران اور پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق جنوبی افریقہ، آسٹریلیا ، جنوبی امریکہ جبکہ بحیرہ اوقیانوس، بحرالکال ،اںٹارکٹیکا بحر ہند کے علاقوں میں دیکھا جاسکے گا تاہم  مکمل سورج گرہن صرف انٹارکٹیکا میں ہی دیکھا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ سورج گرہن اس وقت رونما ہوتا ہے جب زمین اور سورج کے درمیان چاند آجاتا ہے اور اس کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔

 

ٹیگس