فلپائن کے طوفان میں 75 ہلاک
Dec ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
فلپائن میں تباہ کن طوفان رائے سے کم سے کم پچھتر افراد کی ہلاکت کی خبر ہے۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ فلپائن میں رائے طوفان نے کافی تباہی مچائی ہے۔ فلپائن کے مشہور سیاحتی مرکز بوہول کے گورنر نے اتوار کو بتایا ہے کہ خطے کے اڑتالیس میئروں میں سے نصف سے بھی کم لوگوں سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔ بہت سے متاثرہ علاقوں سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں فوجی کوسٹ گارڈ اور فائر بریگیڈ کے اہلکار تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ آخری اطلاع میں پچھتر ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ بتائے گئے ہیں۔