ہالینڈ، مظاہرین اور پولیس میں شدید جھڑپیں
Jan ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
ہالینڈ کی پولیس اور کورونا لاک ڈاون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے درمیان جھڑپیں ہو گئیں۔
ہزاروں کی تعداد میں ہالینڈ کے باشندوں نے کورونا لاک ڈاون کے خلاف مظاہرے کئے۔ مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس نے ہلکی طاقت کا استعمال کیا جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
پولیس نے دار الحکومت امسٹرڈم میں قرنطینہ اور ویکسینیشن کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو منتشر کر دیا۔ امسٹرڈم کے میئر نے خود ہی مظاہرین کو طاقت کا استعمال کرکے منتشر کرنے کی پولیس کو اجازت دی تھی۔