Jun ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کرونا کے بڑھتے معاملات، کیا پھر لاک ڈاون کی نوبت آ سکتی ہے؟

ہندوستان میں کرونا کے فعال معاملات کی تعداد چھے ہزار چار سو اکانوے ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی بھی خبریں ہیں ۔

سحرنیوز/ہندوستان:  تفصیلات کے مطابق دہلی میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد سات سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں سات افراد کی موت ہو چکی ہے -

ریاست کیرالہ میں کورونا کے ایک ہزار نو سو ستاون گجرات میں نو سو اسّی اور مغربی بنگال میں سات سو سینتالیس معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک چھے ہزار آٹھ سو اکسٹھ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں- مہاراشٹر میں کووڈ کے چھے سو کیسز ہیں۔ سب سے زیادہ معاملے کیرالہ میں پائے گئے ہیں۔

کورنا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے کووڈ ٹیسٹ بڑھا دیئے گئے ہیں۔

ساتھ ہی لوگوں کو احتیاط برتنے کی صلاح دی گئی ہے۔
 

 

ٹیگس