ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز
ہندوستان میں کووڈ کے فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر چار ہزار تین سو دو ہوگئی۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے ان اعداد و شمار کے بارے میں بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے ساتھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں انفیکشن کے تقریباً تین سو نئے معاملے سامنے آئے، جن میں سب سے زیادہ کیسز کیرالہ میں رپورٹ ہوئے۔ دہلی، اترپردیش اور مغربی بنگال میں بھی کیسوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اس دوران تین ہزار دو سو اکیاسی مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ حال ہی میں مغربی بنگال میں ساٹھ، اتر پردیش میں ترسٹھ اور دہلی میں چونسٹھ نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ہماچل پردیش نے منگل کے روز پہلی بار سرمور ضلع کے ناہن میں تازہ ترین پہلا معاملہ سامنے آیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ وائرس تمام خطوں میں پھیل رہا ہے۔