Jan ۲۶, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۴ Asia/Tehran
  • آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں، پاکستان کے بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ آئی سی سی کی کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں ہندوستان کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی دوسرے نمبر، روہت شرما تیسرے نمبر پر، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے، جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک پانچویں اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ چھٹے نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں بابر اعظم پہلے نمبر پر اور پاکستان کے ہی محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ہندوستان کے لوکیش راہل پانچویں نمبر پر آئے ہیں۔

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیگس