میزائل گرنے کا معاملہ، امریکا نے بھی حادثہ ہی بتایا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i402401-میزائل_گرنے_کا_معاملہ_امریکا_نے_بھی_حادثہ_ہی_بتایا
امریکا کا کہنا ہے کہ اس کے پاس کوئی ایسا اشارہ نہیں ہے جس سے ثابت ہو کہ ہندوستان کا گزشتہ ہفتے پاکستان میں میزائل کا گرنا حادثے کے سوا اور کچھ تھا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • میزائل گرنے کا معاملہ، امریکا نے بھی حادثہ ہی بتایا

امریکا کا کہنا ہے کہ اس کے پاس کوئی ایسا اشارہ نہیں ہے جس سے ثابت ہو کہ ہندوستان کا گزشتہ ہفتے پاکستان میں میزائل کا گرنا حادثے کے سوا اور کچھ تھا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پاکستان میں ہندوستانی میزائل گرنے کے واقعے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صحافی کو مشورہ دیا کہ وہ اس واقع سے متعلق مزید معلومات کے لیے ہندوستانی وزارت دفاع سے رابطہ کریں۔

نیڈ پرائس کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی ایسا اشارہ نہیں ہے، جیسا کہ آپ نے ہمارے ہندوستانی شراکت داروں سے بھی سنا کہ یہ واقعہ ایک حادثے کے سوا کچھ نہیں تھا، اس واقع سے متعلق مزید معلومات کے لیے میں آپ کو تجویز دوں گا کہ ہندوستانی وزارت دفاع سے رابطہ کریں۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ ہندوستانی وزارت دفاع نے 9 مارچ کو ایک بیان جاری کیا تھا جس میں واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ کیا ہوا تھا اور ہمارے پاس بھی اس سے زیادہ اس معاملے پر کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔