سکورٹی کاؤنسل میں افغانستان کے ساتھ تعلقات سے مربوط قرارداد منظور
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i402518-سکورٹی_کاؤنسل_میں_افغانستان_کے_ساتھ_تعلقات_سے_مربوط_قرارداد_منظور
سکورٹی کاؤنسل میں طالبان کی حکومت میں افغانستان کے ساتھ رسمی و پایدار تعلقات برقرار ہونے سے مربوط قرارداد پاس ہو گئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • سکورٹی کاؤنسل میں افغانستان کے ساتھ تعلقات سے مربوط قرارداد منظور

سکورٹی کاؤنسل میں طالبان کی حکومت میں افغانستان کے ساتھ رسمی و پایدار تعلقات برقرار ہونے سے مربوط قرارداد پاس ہو گئی ہے۔

اس قرارداد کے حق میں 14 ووٹ پڑے جبکہ روس نے اس ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اس قرارداد میں جس میں طالبان لفظ شامل نہیں ہے، افغانستان میں 17 مارچ سنہ 2023 تک ایک سال کے لئے اقوام متحدہ کی سیاسی نمائندگی کی ذمہ داریوں کو معین کیا گیا ہے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کی سیاسی نمائندگی ایسا مشن ہے جو سنہ 2002 میں افغانستان کی حکومت کی درخواست پر سکورٹی کاؤنسل میں وجود میں آیا تھا، جس کا مقصد افغانستان میں پایدار صلح کے لئے افغان حکومت و عوام کی مدد کرنا ہے۔