احتجاج کے ڈر سے اسرائیلی وزیراعظم کا غیراعلانیہ مصر کا دورہ  
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i402708-احتجاج_کے_ڈر_سے_اسرائیلی_وزیراعظم_کا_غیراعلانیہ_مصر_کا_دورہ
اسرائیلی وزیراعظم مصر کے غیر اعلانیہ دورہ پر قاہرہ پہنچے۔ 
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۴:۳۴ Asia/Tehran
  • احتجاج کے ڈر سے اسرائیلی وزیراعظم کا غیراعلانیہ مصر کا دورہ  

اسرائیلی وزیراعظم مصر کے غیر اعلانیہ دورہ پر قاہرہ پہنچے۔ 

ارنا کی رپورٹ کے مطابق قدس کی جابر و غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم  نفتالی بنیت نے قاہرہ پہنچنے کے فوراً بعد مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

ادھر صہیونی میڈیا نے گزشتہ روز خبر دی تھی کہ بنیت جلد ہی قاہرہ  کا دورہ کرنے والے ہیں۔

گزشتہ 6 ماہ میں صیہونی وزیر اعظم  کا قاہرہ کا یہ دوسرا دورہ اور السیسی سے ملاقات ہے۔

یہ دورہ اسرائیل اور مصر کے درمیان مقبوضہ علاقوں کے بن گوریون ہوائی اڈے سے مصر کے شرم الشیخ کے لیے براہ راست پرواز کے معاہدے کے اعلان کے بعد ہوا ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم گذشتہ ستمبر میں مصر گئے تھے اور قاہرہ میں السیسی سے ملاقات کی تھی۔