Apr ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۰:۰۸ Asia/Tehran
  • یوکرین سے بڑی خبر، بیلاروس نے بھی آپریشن کر دیا!

بیلاروس کے صدر الیکزینڈر لوکاشنکو نے یوکرین میں اسپیشل آپریشن کی خبر دی ہے۔

بیلاروس کے صدر نے یوکرین میں موجود کچھ بلاروس کے شہریوں کو آزاد کرانے کے لئے اسپیشل آپریشن انجام دینے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  بیلاروس کے صدر نے جمعرات کو کہا کہ یوکرین میں تقریبا سو شہریوں کو آزاد کرانے کے مقصد سے اسپیشل آپریشن انجام دیا ہے۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق بیلاروس کے صدر کا کہنا تھا کہ اب یہ نوبت آ گئی ہے کہ ان کمبختوں نے ہمارے لوگوں کو، یعنی ہمارے ٹرک ڈرائیوروں کو جو یوکرین کی جھڑپوں سے پہلے وہاں موجود تھے، یرغمال بنا رکھا تھا۔

بیلاروس کے صدر نے اس آپریشن کے بارے میں کہا کہ انہوں نے ہمارے 1500 ٹرک اور ٹریلرز کو ضبط کر لیا ہے اور ہمارے تقریبا سو ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا ہے، میں یوکرین کو خبردار کرتا ہوں کہ ان افراد کی آزادی کے لئے ہم آپریشن شروع کر رہے ہیں اور ہم نے یہ آپریشن انجام بھی دیا۔

انہوں نے آپریشن کی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ یہ آپریشن بغیر کسی کمی و بیشی کے انجام دیا گیا اور اگر یوکرین نے پھر ہمارے افراد کو یرغمال بنایا گیا تو مینسک دندان شکن جواب دے گا۔

 

ٹیگس