مغرب اپنی ریڈ لائنوں کو خودہی پامال کر رہا ہے۔ روس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i405686-مغرب_اپنی_ریڈ_لائنوں_کو_خودہی_پامال_کر_رہا_ہے_روس
روس نے کہا ہے کہ مغرب اپنی ہی مقرر کردہ ریڈ لائنوں کو خودہی پامال کر رہا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • مغرب اپنی ریڈ لائنوں کو خودہی پامال کر رہا ہے۔ روس

روس نے کہا ہے کہ مغرب اپنی ہی مقرر کردہ ریڈ لائنوں کو خودہی پامال کر رہا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مغربی ممالک خود اپنی اقدار کو مخدوش اور حتی اپنی مقررہ کردہ سرخ لائنوں کو بھی پامال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغرب کا کہنا ہے کہ آزادی بیان، بین الاقوامی قوانین، جمہوریت اور آزادی ہماری مجموعی اور حتمی اقدار شمار ہوتی ہیں لیکن مذکورہ تمام معاملات کو انہوں نے اپنے پیروں تلے روند ڈالا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم ہونے والے بندوبست کی بنیاد پر عالمی توازن قائم کرنے کی بھرپور کوشش کرتا رہا ہے۔