May ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • پارٹی گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کا اختتام

لندن پولیس نے شدید کورونا بندشوں کے دور میں برطانوی حکام کی مہمان نوازی سے متعلق اپنی تحقیقات ختم کر دیں۔

پارٹی گیٹ اسکینڈل کا معاملہ تقریبا چار ماہ قبل اور ڈیلی میرر اخبار کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا تھا۔ اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک سال قبل ایسی حالت میں کہ برطانیہ کورونا کے سخت ترین دور سے گذر رہا تھا اور کورونا بندشیں جاری تھیں برطانوی وزیراعظم کے دفتر میں کرسمس کے پروگرام کے علاوہ ایک الوداعی پارٹی بھی رکھی گئی تھی جس میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی شرکت کی تھی۔

لندن کی پولیس نے اس سلسلے میں اپنی تحقیقات کا آغاز کیا اور نتیجے میں ایک سو چھبیس جرمانوں کے ساتھ تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔

برطانوی پولیس نے ان افراد کے ناموں کا اعلان نہیں کیا کہ جن پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں البتہ یہ بتایا گیا کہ جن پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں ان میں ترپن مرد اور تہتر خواتین شامل ہیں جن میں سے بعض پر ایک سے زائد بار جرمانہ ہوا ہے۔

پارٹی گیٹ اسکینڈل برطانوی حکومت کے لئے مسائل و مشکلات پیدا ہونے کا باعث بنا ہے جس کے بعد حزب اختلاف اور مختلف رہنماؤں نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔ 

ٹیگس