یوکرین کا بھاری اسلحوں کی فراہمی کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i406098-یوکرین_کا_بھاری_اسلحوں_کی_فراہمی_کا_مطالبہ
یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روسی فوج کو پسپا کرنے کے لیے ہمیں بھاری اسلحوں کی ضرورت ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • یوکرین کا بھاری اسلحوں کی فراہمی کا مطالبہ

یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روسی فوج کو پسپا کرنے کے لیے ہمیں بھاری اسلحوں کی ضرورت ہے۔

دیمترو کولبا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہمیں راکٹ لانچنگ سسٹم اور بھاری اسلحوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ توپ خانے اور راکٹ لانچنگ پیڈ کے بغیر یوکرین روس کا مقابلہ نہیں کرپائے گا۔
دوسری جانب ایک یوکرینی عہدیدار نے کہا ہے کہ دریائے آزوف تک ہماری رسائی ناممکن ہوگئی ہے۔
زاپورژیا ریجن کی مشترکہ سول ملٹری کونسل کے رکن ولادی میر روگوف کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ہمارے علاقے کی دوبارہ روس میں شمولیت کے بعد، دریائے آزوف تک رسائی صرف روسی فیڈریشن کے ذریعے ہی ممکن ہوسکے گی۔
اس سے پہلے جزیرہ کریمیا میں روس کے مستقل نمائندے نے بھی کہا تھا کہ ماریو پول کی آزادی کے بعد دریائے آزوف، روس اور جمہوریہ دونیسک کی مشترکہ آبی گزرگاہ بن جائے گا۔